پولیو کے ڈراپس پلانے والے عملے پر دھشگردوں کے حملے

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) ملک میں پولیو کے ڈراپس پلانے والے عملے پر دھشگردوں کے حملوں اور عدم سیکیورٹی کے خلاف سندھ بھر کی طرح میرپورخاص ڈویزن کے تمام تحصیل وہ ضلعے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات لیڈی ھیلت ورکرز، لیڈی ھیلت وزیٹر پولیو ویکسینیٹر اور پیرا میڈیکل عملے نے احتجاج پولیو مہم کا بائیکاٹ کرکے ریلیاں ناکالی۔ میرپورخاص میں مرکزی ریلی ڈسٹرکٹ ھیلت آفس سے نکالی گئی ریلی کی قیادت ہماشیخ نے کی۔ اس موقع پر سیکڑو کی تعداد میں لیڈیز ھیلت ورکرز نے میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر دھرنا دیا اور پلے کارڈز اور بینر اٹھا کر احتجاج کیا۔ ایوان صحافت میرپورخاص کی ٹیم سے بات چیت میں ھما شیخ، فریدہ آغا اور دیگر نے بتایا کہ کہ کراچی اور کوئٹہ میں لڈیز ھیلت ورکرز کو پولیو کے ڈراپس پلانے پر دھشتگردوں نے شہید کردیا ہے اور پورے ملک میں کوئی بھی دھشگردوں کی گرفت سے بچا ہوا نہی ہے ہرطرف بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے ۔ مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر دھشتگردوں کے خلاف موثر ملٹری آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے ا ور پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses