چودہ یونین کونسلزمیں صحت مندبچوں کے مقابلے منعقد کروائے گئے ۔

سرگودھا(انویسٹی گیشن ٹیم) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفےئر آفیسر سرگودہا فہیم عثمان سیال کے زیر نگرانی پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں ضلع سرگودہا کی تمام تحصیلوں کے مختلف فلاحی مراکز میں جن میں بلاک نمبر 16 ‘ رحمان پورہ ‘ سوہنی پورہ ‘ تحصیل بھلوا ل میں چودہ یونین کونسلزمیں صحت مندبچوں کے مقابلے منعقد کروائے گئے ۔ ہر یونین کونسلز سے اول دوئم او رسوئم آنے والے 42 بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ان مقابلوں میں 630 بچوں نے شرکت کی ۔ یونین کونسلز لیول سے اول آنے والے بچے تحصیل لیول کے مقابلوں میں شرکت کریں گے 

0 comments

Write Down Your Responses