ہدایتکار سوجے گھوش نے ’’کہانی ‘‘کے بعد اپنی ایک اور فلم میں ودیا بالن کو ہیروئن کے رول کے لیے کاسٹ کرلیا

ممبئی(انویسٹی گیشن ٹیم): بالی ووڈ ہدایتکار سوجے گھوش نے ’’کہانی ‘‘کے بعد اپنی ایک اور فلم میں ودیا بالن کو ہیروئن کے رول کے لیے کاسٹ کرلیا ہے۔
 سوجے گھوش کی ہدایتکاری میں 2012 میں بنائی جانیوالی فلم کہانی نے متعدد ایوارڈ حاصل کیے تھے جب کہ ودیا بالن بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں تھی اسی وجہ سے سوجے گھوش نے ایک مرتبہ پھر انھیں اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق اس فلم میں اداکارہ کے ساتھ عرفان خان مرکزی کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔ سوجھے گھوش جن کے متعلق افواہیں تھیں کہ وہ ’’کہانی 2‘‘ کے اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ میں کہانی پر کام ضرور کررہا ہوں لیکن یہ 2012 میںریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل نہیں بلکہ نیا اسکرپٹ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا میں اپنی نئی فلم بھارتی بیورکریٹ درگا شکتی ناگپال جسے گوتم بدھ نگر کرپشن کے خلاف اور غیر قانونی کان کنی کے خلاف کارروائی شہرت حاصل ہوئی تھی اور اسے اتر پردیش حکومت گریٹر نویڈا گائوں میں ایک عبادت گاہ کی دیوار گرائے جانے پر معطل کردیتی ہے کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہا ہوں ودیا بالن فلم میں اسی خاتون بیروکریٹ کا کردار ادا کریں اطلاعات کے مطابق ودیا نے فلم میں کام کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کردی ہے فلم کی شوٹنگز رواں برس کے دوسرے ہاف میںکولکتہ میں شروع کر دی جائیں گی۔
دوسری طرف ودیا بالن کی فلم ’’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس کا دوسرا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ۔ 2006 میں بنائی جانے والی فلم ’’ پیار کے سائیڈ ایفیکٹس ‘‘ کے سیکوئل میں فرحان اختر ودیا بالن کے ساتھ پہلی مرتبہ ہیرو کے کردار میں جلوہ گر ہورہے ہیں ۔ ساکیت چوہدری(Saket Chowdhary) کی ہدایتکاری میں بنائے جانے والے سیکوئل میں لو میرج کرنیوالا جوڑا اپنی زندگی کے الجھے ہوئے معاملات کو سلجھانے میں مصروف ہے ۔ اس رومینٹک کامیڈی فلم میں مرکزی کردار فرحان اختر ’’ سدھ ‘‘جب کہ ودیا بالن ان کی بیوی ’’ تریشا ‘‘ کا کردار نبھا رہی ہیں ۔واضح رہے کہ پریکویل میں راہل بوس اور ملائیکہ شراوت نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔ ایکتا کپور، شوبھا کپوراورپرتیش نندے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی طنز و مزاح سے بھر پور فلم میں ویرداس اور رام کپور بھی اہم کرداروں میں سینما اسکرین پر نظر آئیں گے فلم کی موسیقی معروف میوزک ڈائریکٹر پریتم چکرورتی نے ترتیب دی ہے۔
’’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘‘ کو 28فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔اس فلم کے متعلق ودیابالن کا کہناہے کہ ۔یہ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے اور یہی چیز شائقین کی حقیقی معنوں میں تفریح کا سبب بنتی ہے ۔انھوں نے بتایا کہ کامیڈی کرنا آسان نہیں ہے اور جو بھی کام سلیقے سے کیا جائے اس کے مثبت اور مفید نتائج سامنے ضرور آتے ہیں۔ واضح رہے کہ یکم جنوری 1978کو بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع پالکد میں پیدا ہونے والی 35سالہ بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے صرف 16برس کی عمر میں بنگالی اور ہندی فلموں میں کردار نبھاکر فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ۔1995کے دوران آنیوالے سٹ کام ’’ہم پانچ ‘‘نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ بطور ماڈل اداکارہ ودیا نے کئی اہم کامیابیاں سمیٹیں، 2000کے دوران کئی ٹی وی کمرشلز اورفیشن شوز میں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔اداکارہ نے کئی میوزک وڈیوز کے لیے بھی پرفارم کیا ۔2003میں بنگالی ڈرامہ ’’بھالو ٹھیکو ‘‘میں کام کرکے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
2005میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پرینیتا ‘‘میں شاندار پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈاپنے نام کرایا ۔2006کے دوران فلم ’’لگے رہو منا بھائی ‘‘کی سلور اسکرین پر دھوم مچائی ،2007 میں فلم ’’گرو‘‘ ’’سلام عشق‘‘،’’ایکلاوا ‘‘’’ہائے بے بی ‘‘اور ’’اوم شانتی اوم ‘‘کی ۔ 2008کے دوران ’’ہلہ بول‘‘ اور ’’قسمت کنکشن‘‘میں پرفارم کرکے داد وصول کی۔ 2009میں فلم ’’پا‘‘میں جلوے دکھائے۔ 2010 میں فلم ’’عشقیہ‘‘میں عمدہ پرفارمنس پر کئی ایوارڈز بھی جیتے ۔2011کے دوران 5فلموں میں جلوہ گرہوئیں۔ 2012کے دوران فلم ’’کہانی ‘‘اور فیریری کی سواری ‘‘ میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے۔ 2013 میں اداکارہ کی فلم گھن چکر سینما گھروں کی زینت بنائی گئی۔ رواں سال کے دوران ودیا کی ’’شادی کے سائیڈ ایفیکٹس‘‘کے علاوہ ایک اور فلم ’’بوبی جاسوس‘‘ ریلیز کی جائے گی 

0 comments

Write Down Your Responses