بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 پر مرکوز ہیں

کراچی(انویسٹی گیشن ٹیم) فاسٹ بولر عمرگل نے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 کو اپنا ٹارگٹ قرار دے دیا۔
عمرگل کا کہنا ہے کہ میں اب کافی فٹ ہوچکا اور ایک بار پھر سے پاکستان بولنگ اٹیک کی قیادت کرنے کیلیے تیار ہوں، میری نظریں بنگلہ دیش میں شیڈول ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20 پر مرکوز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اس وقت پوری تندہی سے ٹریننگ کررہا ہوں، چار سے پانچ گھنٹے تک ٹریننگ کرتا اور پھر دو گھنٹے جم میں بھی گزارتا ہوں جس سے میرا جسم آنے والے ایونٹس کیلیے بہترین حالت میں ہے۔عمرگل سمجھتے ہیں کہ ان کی عدم موجودگی سے پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک تھوڑا کمزور پڑا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بیٹسمینوں کی طرح بولرز بھی پارٹنر شپ قائم کرتے اور اس طرح زیادہ اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses