پہاڑ پور کے گورنمنٹ پرائمری سکول مٹھا پور خورد میں ٹیچرز نے طالبات کو پڑھانا چھوڑ دیا۔ 3استانیاں تعینات ہیں جن میں سے دو استانیاں غیر غاضر

ڈیرہ اسماعیل خان(شازیہ منیرانوسٹی گیشن ٹیم)تحصیل پہاڑ پور کے گورنمنٹ پرائمری سکول مٹھا پور خورد میں ٹیچرز نے طالبات کو پڑھانا چھوڑ دیا‘ڈی ڈی او فی میل ایجوکیشن نے ایکشن لینے کی بجائے اہلیان علاقہ کو از خود خفیہ کارروائی کرنے کا اختیار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائری سکول مٹھا پور میں طالبات کی کل تعداد300کے قریب ہے۔طالبات کو پڑھانے کیلئے مذکورہ سکول میں 3استانیاں تعینات ہیں جن میں سے دو استانیاں غیر غاضر جبکہ ایک طالبات کو پڑھانے کیلئے حاضر ہوتی ہے۔گزشتہ3ماہ سے ٹیچرزکی جانب سے سکول میں تدریسی عمل ٹھپ پڑا ہے جبکہ ماہ مارچ میں سالانہ امتحانات کا انعقاد بھی ہونا ہے۔اس سلسلے میں اہل علاقہ بشیر بلوچ ، کریم بخش اور ملازم خان بلوچ نے ڈی ڈی او فی میل ایجوکیشن کوثر پروین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تو ان کے شوہر ملک اقبال نے فون پر علاقہ کے عمائدین کو جواب دیا کہ ہم سے سکولوں کی اصلاح احوال نہیں ہوتی ان سے از خود جو ہوسکتا ہے وہ خود کر لیں۔مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک اور وزیر تعلیم سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses