برجیس طاہر وفاقی وزیر امو ر کشمیر نے کرپشن کے ذریعے اربوں روپے اکٹھے کرلئے ہیں، ورکر (ن)شوکت علی

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) چوہدر ی محمد برجیس طاہر وفاقی وزیر امو ر کشمیر کے خلاف (ن) لیگ کے ورکر شوکت علی بندیشہ نے اپنی پوتی عائشہ شوکت کے ہمراہ فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر اور میرے بیٹے پر مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری اشرف رحمانی نے ہوائی فائرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا ۔ ڈی پی او ننکانہ صاحب نے انکوائری کے بعد پولیس افسر جاوید کی تنزلی کردی ۔ مگر ایک گمنام فون کال کے بعد تنزلی ترقی میں بحال ہوگئی۔ انہوں نے میں مسلم لیگ ورکر ہوں نواز شریف اور شہباز شریف دو ہفتے کے اندر اندر مسلم لیگ ورکروں سے زیادتیوں کرنے والے کرپشن میں ڈوبے ہوئے وفاقی وزیر برجیس طاہر اور سٹی جنرل سیکرٹری اشرف رحمانی کو فی الفور عہدوں سے ہٹائے بصورت دیگر ایک پارٹی ورکر کی حیثیت سے تادم مرگ بھوک ہڑتال کروں گا ۔ انہوں نے وفاقی وزیر برجیس طاہر کے خلاف اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے کرپشن کے ذریعے اربوں روپے اکٹھے کرلئے ہیں ۔ لہذا ان کی آنکھوں پر اندھیرا چھا گیا ہے جو پارٹی ورکروں کی جائز بات سننا گوارہ نہیں کرتے بلکہ ناجائز بات اور کام کرنے والوں کو اپنا چہیتا بنا رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محمد سلیم گورائیہ ٹھیکیدار کرپشن کے ذریعے کروڑوں کا مالک بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ برجیس طاہر جب سیاست میں آیا تھا تو اس کے پاس اپنے چار بھائیوں کا مشترکہ مکان اور خستہ حال 92ماڈل کار تھی ۔ اس کے بھائی آج بھی وراثتی جائیداد سے آگے نہیں بڑھ سکے۔ جب وزیر موصوف کی شیخوپورہ میں کوٹھی اسلام آباد، راولپنڈی میں دو دو فلیٹ لندن ، لاہور ڈیفنس میں 20کروڑ کا بنگلہ ہے یہی نہیں بلکہ اس کا بیٹا ثاقب سدھو کو برطانیہ سے تعلیم دلوائی اور یو۔کے گولڈ کا کاروبار کروادیا ۔ ٹرانسپورٹ کا وسیع کاروبار شروع کررکھا ہے اور کالے دھن سے لاہور میں پراپرٹی کا کاروباری جاری رکھا ہوا ہے ۔وزیر موصوف نے کرپشن میں دھنس جانے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کا استعمال کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ برجیس طاہر نے انتہائی خدا ترسی شخصیت مفتی ظفر علی نعمانی جو کہ اس وقت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین تھے کی کار پر ڈنڈے برسائے اور ان کی کار میں شراب کی بوتلیں رکھو ا کر جھوٹا الزام لگانے کی بھی کوشش کی ۔ شوکت علی بندیشہ کی سات سالہ پوتی عائشہ شوکت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائداعظم میاں نوازشریف ، صوبائی قائد وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری محمد برجیس طاہر وفاقی وزیر امور کشمیر کی ٹھیکیدار محمد سلیم گورائیہ کو کرپشن کرنے مسلم لیگ ورکروں سے زیادتیاں کرنے کی پاداش میں معطل کیا جائے اور انکوائری کرواتے ہوئے قومی دولت لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کرپشن کی گئی دولت و جائیداد ضبط کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے تاکہ پاکستان کی قوم خزانے کو لوٹنے والوں کے لئے خطرے کا الارم بج سکے اور لوٹ کھسوٹ کا بازار بند ہوسکے۔ 

0 comments

Write Down Your Responses