ضلعی انتظامیہ نے تمام مطالبات منظور کرلئے ہیں اِ س لئے دھرنے کو پر امن طور پر برخاست کردیا گیا ،چیئرمین سنی اتحاد کونسل

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے اعلا ن کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام مطالبات منظور کرلئے ہیں اور دھرنے کو پر امن طور پر برخاست کردیا گیاہے۔ تمام تنظیمات اہل سنت کی اپیل پر ضلع کونسل چوک میں دھرنا جاری تھا جس میں ضلعی انتظامیہ کے غیرمناسب رویہ پر شدید احتجاج کیا گیا ۔دھرنے میں سنی اتحاد کونسل، جمعیت علماء پاکستان، مرکزی جمعیت علماء پاکستان، جماعت اہلسنّت، انجمن طلباء اسلام، تحریک منہاج القرآن، دعوت اسلامی، پاکستان سنی تحریک، انجمن فدایان رسول، سنی رضوی جامع مسجد آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان، جامعہ رضویہ مظہر السلام ، جامعہ قادریہ، جامعہ نوریہ ،تحریک عشق رسولﷺ، نور الھدیٰ فاؤنڈیشن، سنی علماء بورڈ، سنی علماء فاؤنڈیشن، انجمن اساتذہ پاکستان،سنی یوتھ ونگ، سپاہ مصطفیﷺ پاکستان، مرکزی میلاد کمیٹی،آستانہ عالیہ قادریہ نوشاہیہ، سنی تنظیم القر آن ،البرہان انٹرنیشنل و دیگر شامل تھیں 

0 comments

Write Down Your Responses