بابائے سکاوٹس و ماہر تعلیم ملک محمد رمضان انتقال کر گئے

ڈیرہ غازیخان(انویسٹی گیشن ٹیم) . ممبر پنجاب ٹریننگ سکاوٹس وریجنل آرگنائزر ڈیرہ غازیخان ، بابائے سکاوٹس و ماہر تعلیم ملک محمد رمضان انتقال کر گئے . ان کی عمر 87 برس تھی . ان کی نماز جنازہ آج ملاقائد شاہ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سکاوٹنگ کے صوبائی و ضلعی عہدیداروں کے علاوہ اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی . سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ ، سابق آئی جی پولیس طارق محمود کھوسہ ، ایڈیشنل آئی جی پولیس عابد قادری، سابق سیکرٹری شوکت درانی اور کرنل (ر) محمد اسلم گشکوری کا شمار ان کے شاگردوں میں ہوتا ہے . اس کے علاوہ مرحوم کئی سیاسی شخصیات اور سول و فوجی افسروں کے استاد بھی تھے . سکاوٹنگ کے شعبہ میں بہترین خدمات پر انہیں چار مرتبہ صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا. مرحوم کی روح کے ایصال ثوات کیلئے قل خوانی بدھ 8جنوری صبح ساڑھے آٹھ بجے مرکزی جامع مسجد بلاک 3 ڈیرہ غازیخان میں ہو گی 

0 comments

Write Down Your Responses