مستونگ سانحے کے خلاف شیعا ایکشن کمیٹی میرپورخاص کی جانب دھرنا

میرپورخاص (ایم وی این نیوز بیورورپورٹ) مستونگ سانحے کے خلاف شیعا ایکشن کمیٹی میرپورخاص کی جانب سے میرپورخاص حیدرآباد روڈ ٹول پلازہ پر دھرنا دے دیا گیا اور دھرنے میں سیکڑو افراد کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔ دھرنے کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے ٹول پلازہ کی طرف آنے اور جانے والی سڑکوں پر کھار داد تاریں لگا کر روڈ بند کردیا ہے۔ میرپورخاص حیدرآباد ٹول پلازہ پر دھرنے کے باعث میرپورخاص حیدرآباد میرپورخاص سے عمرکوٹِ ، سانگھڑ، تھرپارکر اور دیگر شہروں میں آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوکر رہگئی ہے۔ ٹریفک معطل رھنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دھرنے کی قیادت مولانہ ضیاء الحسن نقوی نے کی جبکہ دھرنے میں مولانہ اعجاز سنجرانی، مولانہ ضیاء حیدر، مولانہ ضیاء الحسن سنجرانی، ڈاکٹر ثاقب ، امانت لاکھو، واحد حسین پہلوانی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایوان صحافت میرپورخاص کے صدر ھاشم شر ، سینئر نائب صدر ریاض الدین ، نائب صدر مختیار کیریو، جرنل سیکریٹری ملک عبدالرزاق، غنی میمن، شاھ بیگ مگسی ، نور نبی چانڈیو اور دیگر اراکین نے مظاہرین سے مستونگ سانحے پر تعزیت کی اور دھرنے میں یکجہتی کے طور پر شرکت کی۔ دھرنے کے شرکاء اور مظاہرین میں مولانہ ضیاء الحسن نقوی ، امانت لاکھو اور دیگر نے ایوان صحافت کی ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر دھشتگردوں کے خلاف ملٹری آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا اور مستونگ میں جاری احتجاجی مظاہرے کے خاتمے تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ 

0 comments

Write Down Your Responses