سلانوالی میں ساڑھے 36 ۔ایکڑ اراضی پر مشتمل ایریا ڈویلپمنٹ سکیم کے تحت ہاؤسنگ کالونی قائم کی جائے گی


سرگودھا(انویسٹی گیشن ٹیم) سلانوالی میں ساڑھے 36 ۔ایکڑ اراضی پر مشتمل ایریا ڈویلپمنٹ سکیم کے تحت ہاؤسنگ کالونی قائم کی جائے گی ۔ ہاؤسنگ سکیم پر عمل درآمد کیلئے ڈی سی او سرگودہا طارق محمود نے اے سی سلانوالی ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ او رتحصیل آفیسر آئی اینڈ ایس پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی ہاؤسنگ کالونی کیلئے اپروچ روڈ ‘ بجلی ‘ گیس ‘ پینے کے پانی او رسیوریج کی سہولتوں کا جائزہ لینے کے سائٹ وزٹ کرنے کے بعد انہیں رپورٹ دے گی جس کے بعد ہاؤسنگ کالونی کاپی سی ون تیار کر کے حکومت سے فنڈز کی منظوری حاصل کی جائے گی ۔ ڈی سی او نے بتایا کہ محکمہ ہاؤسنگ کے زیر اہتمام سلانوالی شہر سے ملحقہ 36۔ایکڑ پر ہاؤسنگ کالونی کے قیام کیلئے اقدامات شروع کر دےئے گئے ہیں ۔ انہوں نے محکمہ ہاؤسنگ اور اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ ٹی ایم اے کو اس ضمن میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses