سرائیکی ٹیلی فلم اساں یار مناوناں اے کی افتتاحی تقریب

رحیم یار خان(ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم) سرائیکی ٹیلی فلم اساں یار مناوناں اے کی افتتاحی تقریب آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹیو امداد اللہ امداد اور مہمان خصوصی حاجی نعیم راحت نے شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی زبان اور اس زبان میں فلمیں بنانے کا مقصد معاشرے میں موجود مسائل کو عوام تک پہنچانا اور ان کے حل کے لئے اقدامات کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اصلاحی فلموں کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں فلم کی کاسٹ غلام فرید، دریا خان، شفقت عباس ملنگی، سمیرا جیدی(سی ڈی سٹار)، جیدی بھٹی، نوید اقبال جٹ، فہیم سیال، محمد عمران، فیصل عباس ملنگی، خالد محمود چوہدری، شبنم چوہدری،ثناء بھٹی اور سمیرا خان بھی موجو دتھے

0 comments

Write Down Your Responses