گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں پہلے تعلیمی سیشن کا افتتاح

بہاول پور (انویسٹین گیشن ٹیم ) بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور نے گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور میں پہلے تعلیمی سیشن کا افتتاح کیا ۔جس کے تحت ویمن یونیورسٹی میں ایم اے،ایم ایس سی کلاسسز کا اجراء عمل میں لا یاگیا ہے۔ فیکلٹی لاؤنج کی افتتاحی تقریب میں ایم این اے پروین مسعود بھٹی،ایم پی اے حسینہ بیگم،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار،بیگم وائس چانسلر،رجسٹرار گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر سلمیٰ خان،پروفیسر صبیحہ خاکوانی،یونیورسٹی اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔یونیورسٹی طالبات نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بیگم گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں ویمن یونیورسٹی ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں طالبات نے علاقائی ثقافت اور تہذیب و تمدن کے حوالہ سے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے اور حاضرین تقریب سے داد حاصل کی۔ اس موقع پر رجسٹرار گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر سلمیٰ خان نے یادگار کے طور پر ادارہ کی جانب سے بیگم گورنر پنجاب مسز پروین سرور کو تحائف پیش کئے۔

0 comments

Write Down Your Responses