عبد الستار چنہ کی قیادت میں اللہ والے چوک سے گھنٹہ گھر چو ک تک احتجاجی مظاھرہ

میہڑ(انویسٹی گیشن ٹیم) بد امنی اور کرپشن کے خلاف پاکستان مسلم لیگ(ن) ایس این ایم،شہری اتحاد ، کے رھنماؤں نوراحمدچھٹو ،غلام مصطفیٰ چانڈیو ، عبد الستار چنہ کی قیادت میں اللہ والے چوک سے گھنٹہ گھر چو ک تک احتجاجی مظاھرہ کیا اس موقع پر رھنماؤں نے کہاکہ تعلقہ میونسپل کی جانب سے شہر میں کوئی صفائی کے انتظام نہیں ہیں او پورا شہر گندگی میں کی لپیٹ میں آگیا ہے جس وجہ سے شہر میں مختلف بیماریاں پہل گئی ہیں اور بدامنی کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں کی وجہ سے شریف شہریوں کا جینا دشوار ہوگیا ہے اور شہر کے کاروباری افراد نقل مقانی پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ قانون نافظ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں . مظاہرین نے مطالبہ کیا کے میہڑ شہر کے مسائل کو حل کیا جائے اور دن بہ دن بڑھتے ہوئے جرائم پر کنٹرو کیا جائے دوسری صورت میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی

0 comments

Write Down Your Responses