ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہمیں امن و محبت ،بھائی چارہ ، رواداری ،اتحاد و یگانگت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے

ڈیرہ غازیخان(انویسٹی گیشن ٹیم) ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہمیں امن و محبت ،بھائی چارہ ، رواداری ،اتحاد و یگانگت اور خدمت انسانیت کا درس دیتا ہے . نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے . عشق رسول کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو احکام الہی اور سنت طیبہ کے مطابق ڈھالیں . ان خیالات کااظہار کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد آصف قریشی نے سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں منعقدہ محفل میلادالنبی ﷺ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. کمشنر نے کہاکہ محسن انسانیت ﷺ کی آمد سے پوری کائنات کی تقدیر بدل گئی اور دنیاپر چھائے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا . انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی رحمت سے انسانیت کو بنیادی حقوق بارے آگاہی ملی . انہوں نے کہاکہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر عالم کفر کی سازشوں کا قلع قمع کرنا ہو گا اور امت مسلمہ میں فرقہ واریت ولسانیت کے خاتمہ کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہو گا .سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حضور ﷺ کی تعلیمات پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ہیں . انہوں نے قیدیوں سے کہاکہ وہ دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا وآخرت کو سنوار سکتے ہیں . کمشنر نے جیل میں جشن عید میلادالنبیﷺ کی روح پرور محفل کے انعقاد پر جیل انتظامیہ کے کردار کی تعریف کی . اس موقع پر جیل انتظامیہ کی طرف سے مخیر حضرات کے تعاون سے قیدیوں میں خصوصی کھانا اور مٹھائی تقسیم کی گئی . تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کمشنر محمد آصف قریشی ، سپرنٹنڈّٹ جیل سیدبابر علی ، مسلم لیگی کارکن اور سماجی تنظیموں عہدیداروں نے بہترین نعت خوان قیدیوں میں گفٹ تقسیم کی

0 comments

Write Down Your Responses