بارہ ربیع الاول کے سلسلہ میں سرگودہا سمیت صوبہ پنجاب کے پانچ اضلاع حساس ترین

سرگودھا(انویسٹی گیشن ٹیم) ڈی سی او سرگودہاطارق محمود نے کہاہے کہ حکومت نے بارہ ربیع الاول کے سلسلہ میں سرگودہا سمیت صوبہ پنجاب کے پانچ اضلاع کو حساس ترین قرار دیتے ہوئے ان اضلاع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی ہے ۔ڈی سی او نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر لااینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ ایمر جنسی 1122 ‘ سول ڈیفنس ‘ ہیلتھ ‘ ریونیو اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈالرٹ کر دیاگیا ہے تاکہ کوئی بھی ناگہانی صورتحال پیدا نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی اداروں کو جلوس کی مکمل سیکورٹی کے علاوہ ٹی ایم ایز کو جلوس کے راستوں کی صفائی کی بھی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے پولیس او ر متعلقہ اداروں کو جلوسوں کی کڑی نگرانی کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ریبع الاول کے موقع پر سرگودہا ‘ لاہور ‘ گجرانوالہ ‘ راولپنڈی او رفیصل آباد کو حساس اضلاع قرار دیتے ہوئے یہاں پر انتظامیہ اور پولیس کو سخت سیکورٹی انتظامات کی ہدایت کی ہے ۔

0 comments

Write Down Your Responses