پنجابی طالبان کے امیر عصمت اللہ معاویہ کا کہنا تھا کہ ملکی بقا اور تحفظ کا واحد راستہ مذاکرات ہیں

 انویسٹی گیشن ٹیم: پنجابی طالبان نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ سے مذاکرات کے حامی رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں  پنجابی طالبان کے امیر عصمت اللہ معاویہ کا کہنا تھا کہ ملکی بقا اور تحفظ کا واحد راستہ مذاکرات ہیں اور ہم نے ہمیشہ سے مذکرات کا خیر مقدم کیا جب کہ  طالبان کی مرکزی شوریٰ بھی مذاکرات کا فیصلہ کرچکی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے آج کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کےلئے باضابطہ طور پر اپنی نگرانی میں ایک کمیٹی کا اعلان کیا ہے جس میں عرفان صدیقی، میجر ریٹائرڈ محمد عامر، رحیم اللہ یوسف زئی او  رستم مہمند شامل ہیں۔

0 comments

Write Down Your Responses