ٹی ایم اے وہاڑی کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے مقابلے جاری

وہاڑی ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم ) ٹی ایم اے وہاڑی کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول کے مقابلے جاری ہیں ان مقابلوں کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید تھے جبکہ ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد، شاہدسلیمی، صداقت خان شیروانی بھی اس دوران موجود تھے۔گولہ پھینکنے کے مقابلہ میں یو سی18کے محمد شفیق، لانگ جمپ میں یو سی 10کے محمد نواز ، بلیئرڈ کے مقابلہ میں یو سی2کے علی احمد،محمد منیر، ایک سو میٹر کی دوڑمیں یو سی25کے محمد شبیر،2سو میٹر کی دوڑ میں انصر علی،400میٹردوڑ میںیو سی 11کے ناصر خان،800میٹر کی دوڑ میں بھی یو سی 11کے ناصر خان نے کامیابی حاصل کی ۔جبکہ پنجہ آزمائی کے مقابلہ
میں سمیع اختر نے پہلی محمد رفیق نے دوسری اور آصف نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

0 comments

Write Down Your Responses