اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی نااہلی و غفلت کے باعث پنجاب یوتھ فیسٹیول ناکام

ہارون آباد (ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم )تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی نااہلی و غفلت کے باعث پنجاب یوتھ فیسٹیول ناکام ۔کاغذی کاروائی تک محدود ۔ان خیالات کا اظہار تحصیل سپورٹس کنوینر پنجاب یوتھ فیسٹیول ملک سجاد احمد علوی نے انجمن صحافیاں و پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہداہات پر نچلی سطح کے نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں اور اُ ن میں نکھار کے لئے پنجاب یوتھ فیسٹیول کا صوبہ بھر میں انعقاد شروع کیا گیا لیکن اس کے برعکس ہارون آباد شہر میں مقامی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادآصف محمود کی نااہلی و غفلت کے باعث پنجاب یوتھ فیسٹیول ناکام ہوکر رہ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے انتظامات کے سلسلہ میں پہلی میٹنگ میں یہ طے ہوا تھا کہ تمام کھیلوں کے مقابلہ جات گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کے گراؤنڈ میں ہونگے ہم نے ا س سلسلہ میں شہر بھر میں وال چاکنگ اور بینرز وغیرہ لگائے ۔لیکن راتوں رات گراؤنڈ کو ٹریکٹر چلا کر ختم کردیا گیا جب میں اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر آصف محمود سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ضیا ء ) والے اس گراؤنڈمیں اپنی مدد آپ کے تحت سٹیڈیم تعمیر کر رہے ہیں اس لئے یوتھ فیسٹیول کے تمام پروگرام اور کھیلیں شہر کے مختلف گراؤنڈز میں منعقد ہونگے ۔تو آج میں نے شہر کے مختلف گراؤنڈز کا وزٹ کیا لیکن کسی بھی گراؤنڈ میں کوئی سرگرمی نظر نہیں آئی اور نہ ہی آج تک مجھ سے مشاورت کی گئی ہے ۔یوتھ فیسٹیول کی تمام کاروائی صرف کاغذوں تک ہی محدود ہو کر رہی گئی ہے ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماء صوفی محمد یعقوب بھی موجود تھے ۔جب میڈیا نے اس سلسلہ میں مقامی اسسٹنٹ کمشنر آصف محمود سے رابطہ کیا تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تمام پروگرامز شیڈول کے مطابق ہو رہے ہیں 

0 comments

Write Down Your Responses