پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت تیسرے مرحلے میں تحصیل کی سطح پر سپورٹس کے مقابلے 18جنوری سے شروع ہوں گے

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت تیسرے مرحلے میں تحصیل کی سطح پر سپورٹس کے مقابلے 18جنوری سے شروع ہوں گے جو 26جنوری تک جاری رہیں گے جن میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 16جنوری ہے۔تحصیل سطح پر آرم ریسلنگ،اتھلیٹکس،بیڈمنٹن،بلےئرڈ،کرکٹ ٹیپ بال،رسہ کشی،والی بال،باڈی بلڈنگز،فٹبال،ویٹ لفٹنگ،باسکٹ بال،چس،کرکٹ ہارٹ بال،ہاکی،کبڈی،میٹ ریسلنگ،مڈریسلنگ،ٹیبل ٹینس اور فن ریس2.5کلومیٹر کے مقابلے ہوں گے۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر میاں زبیرانور نے بتایا کہ تحصیل سطح پر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لئے کھلاڑی متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز یااسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن کراسکتے ہیں اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے فون نمبر041-9200225پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses