آقائے دو جہاں حبیب خدا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے پھلروان کو دلہن کی طرح سج دیا

سرگودھا(انویسٹی گیشن ٹیم) ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی آقائے دو جہاں حبیب خدا محمد ﷺکا یوم ولادت شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے پھلروان کے عاشقان رسول ﷺ نے شہر بھر کو دلہن کی طرح سجانا شروع کر رکھا ہے پورے شہر کی گلیوں ،مکانوں ،دوکانوں اور خصوصاًبازاروں کو شب وروز کی تھکا دینے والی محنت اورلگن سے کام کرتے ہوئے محبان رسول نے پھولوں ،جھنڈیوں ،رنگین کپڑوں ،برقی قمقموں ،فانوسوں اور دیگر سجاوٹ والی اشیاء سے مزین کیا ہے جگہ جگہ نمائشی پلاٹ بھی تخلیق کیے گئے ہیں جن میں مختلف طرح کے نقشے اور سینریاں بنائی گئیں ہیں اہل پھلروان کا کہنا ہے کہ سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی ہمارا پھلروان سجاوٹ میں پہلے نمبر پر ہوگاانکا کہنا ہے کہ چھوٹا شہر اور محدود وسائل ہونے کے باوجود ہماری تنظیمیں اپنی مدد آپ کے تحت جشن عید میلاد النبی کے حوالہ سے سجاوٹ کرنے کے لیے پورا سال سر گرم رہتی ہیں اور ہمارے کارکن بناء کسی اجرت کے دن رات ایک کرکے پوری تندہی سے سجاوٹ کرتے ہیں جسکو دوردرازسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کے لیے آتی ہے یہ حقیقت ہے کہ پھلروان کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جو سجاوٹ سے خالی ہو۔

0 comments

Write Down Your Responses