پرائس کنٹرول مجسٹریٹ،نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر،9 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)ڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے مختلف مقامات پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے نرخنامے آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت وصول کرنے والے9 ناجائز منافع خوروں کو مجموعی طور پر 9 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چباں روڈ پر ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دکاندار غوث کو ایک ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح ناجائز منافع خور علی اور ذاکر حسین کو ایک ایک ہزارروپے، جبکہ مہنگے داموں پھل فروخت کرنے والے غلام حسین کو ایک ہزار روپے، سبزی فروش امداد حسین کو 5 سو روپے، راجہ روڈ پر قیمتوں کی فہرست آویزاں نہ کرنے والے سبزی فروش باسط علی کو ایک ہزار 500 روپے، اکبر چوک کے ہوٹل مالکان عرفان، کامران، ذوالفقار، افضال اور اقبال کو دو ہزار500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

0 comments

Write Down Your Responses