ضلع بہاولنگر بہبود آبادی کے زیر اہتمام تحصیل سطح پر صحت مند بچوں کے مقابلے مکمل

ہارون آباد ( ایم وی این نیوز انویسٹی گیشن ٹیم) ضلع بہاولنگر بہبود آبادی کے زیر اہتمام تحصیل سطح پر صحت مند بچوں کے مقابلے مکمل۔ ضلع کی114 یو نین کو نسلوں سے 6500بچوں نے حصہ لیا ۔یونین کونسل کی سطح پر اول دوئم اور سوئم آنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ بعد میں تحصیل سطح پر بھی اول دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ یونین سطح پر مقابلے میں آنے والے تمام بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔مقابلہ میں دو سے لیکر تین سال تک بچوں نے حصہ لیا اب ضلع کی سطح پر مقابلے ہو ں گئے جس میں اول دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والے بچوں کو انعامات دئیے جائیں گئے ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ پاپولیشن آفیسر بہاولنگرنائلہ محبوب نے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام صحت مند بچوں کے مقابلے کے حوالہ سے منعقدہ تقر یبا ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صحت مند بچوں کے مقابلے کے انعقاد کا مقصد ماؤں کو بچوں کی صحت بارے شعور اجا گر کر نا ہے کیونکہ صحت مند بچے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔جبکہ ڈپٹی ڈسٹر کٹ پاپو لیشن آفیسر بہاولنگر اکمل شہزاد نے کہا کہ وزیر اعلیٰ یوتھ پروگرام سے عوام میں صحت مندانہ پروگرام کی آگاہی ہو رہی ہے جو کہ ایک انتہائی مثبت قدم ہے ۔ اس موقع پر ایف ڈبلیو سی انچارج زاہدہ رخسانہ و دیگر بھی موجود تھے 

0 comments

Write Down Your Responses