پاکستان کی برگر فیملی عمران خان کو نواز شریف کے متبادل کے طور پر دیکھ رہی ہیں : پیر سید علی گوھر شاہ راشدی

سانگھڑ(اشفاق سلہری)پاکستان کی برگر فیملی عمران خان کو نواز شریف کے متبادل کے طور پر دیکھ رہی ہیں مشرف اب باہر یوں جائیں گئے جیسے سوئی کے نل سے اونٹ گزرے گاان خیالات کا اظہار سابقہ وفاقی وزیر و فنکشنل لیگ کے مرکزی رہنما پیر پاگارہ کے بھائی پیر سید علی گوھر شاہ راشدی نے نارا میں فقیر محمد صالح ملا کی دعوت کے موقع پر میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہی پیر سید علی گوہر شاہ راشدی کا کہنا تھا کہ کراچی کی ڈیفنش کی برگر فیملی جس نے پوری زندگی کسی کو ووٹ نہیں دیا عمران خان کو ووٹ دینے کے لئے صبح سویرے لائن میں لگ گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ ملکی ٹیکس چور بجلی چور قانون کو توڑنے والے یہ ہی برگر فیملیز ہیں جو سب سے زیادہ بجلی چور اور ٹیکس چور ہیں ان کا کہنا تھا کہ دیفنس میں چھ فت سے اوپر دیوار تعمیر کرنے پر پاپندی ہے جبکہ ان کے گھروں پر 24فٹ تک دیوارتعمیر کی گئیں ہیں یہ ہی لوگ عمران خان کو نواز شریف کے متبادل کے طور پر دیکھ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک طبقہ شروع سے ہی عمران خان کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دیتا ہوا آرہا ہے جو لوگ بجلی چور اور ٹیکس چور ہیں وہ عمران خان کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں آصف علی زرداری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو پورا پورا لوٹنے کا تائم دیا گیا اور زرداری ایند کمپنی کو پاکستان کو کوب لوٹا اور تمام لوٹا ہوا سرمایہ دوبئی لے گئے آصف علی زرداری نے کھبی بیماری کھبی کمر درد اور کھبی زبان کٹ جانے کے میڈیکل سرئیفکٹ پیش کئے اب عدالت میں پیش ہونا بھی ڈرامہ تھا پرویز مشرف کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو کچھ نہیں ہوگا وہ زرداری سے زیادہ ڈرامے کرنا جانتے ہیں ان کے بیرون ملک جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا جانا اب یوں ہی ہے جیسے سوئی کے نکے سے اونٹ گزر جائے چوہدری اسلم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے قتل کے پیچھے بہت سارے عوامل پیدا ہوگئے ہیں اس موقع پر پیر صاھب کے مریدین اور پیر علی گوہر شاہ راشدی کے مہمانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

0 comments

Write Down Your Responses