سابق صدر پرویز مشرف کی31جولائی 2009 کے عدالتی فیصلے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کیلیے لارجر بینچ سمیت7بینچ تشکیل دیدیے، 14 رکنی لارجر بینچ 28 جنوری سے سابق صدر پرویز مشرف کی31جولائی 2009 کے عدالتی فیصلے کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس شیخ عظمت سعید مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر2جسٹس ناصر الملک، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس محمد اطہر سعید پر مشتمل ہوگا۔ بینچ نمبر3میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس مشیرعالم شامل ہوں گے۔ بینچ نمبر4 میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس سرور جمال عثمانی ہوں گے۔
بینچ نمبر5 جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل ہو گا جبکہ بینچ نمبر6میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد شامل ہوں گے۔ لارجر بینچ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس ناصر الملک، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس سرمد جلال عثمانی، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس اعجاز احمد چوہدری، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہوگا

0 comments

Write Down Your Responses