میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پرویز مشرف کو بیرون ملک علاج کیلیے لے جانے کی اجازت دی جائے

اسلام آباد(انویسٹی گیشن ٹیم) وزارت داخلہ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے بیگم صہبا مشرف کی درخواست پر تاحال کارروائی نہیں کی جس کے بعد سابق صدر کی لیگل ٹیم نے خصوصی عدالت میں درخواست دائر کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے بیگم صہبا مشرف کی درخواست وزیر داخلہ سے مشاورت کے بعد التوا میں ڈال دی ہے۔ خصوصی عدالت سے درخواست میں استدعا کی جائے گی کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پرویز مشرف کو بیرون ملک علاج کیلیے لے جانے کی اجازت دی جائے اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses