سرگودھا بھر کے پٹواریوں نے عوام کو کھنڈی چھری سے زبح کر نے کا عمل تیز کردیا

سرگودھا(انویسٹی گیشن ٹیم) سرگودھا بھر کے پٹواریوں نے عوام کو کھنڈی چھری سے زبح کر نے کا عمل تیز کردیا اور ڈی سی او کی خاموشی سوالیہ نشا ن بن گئی۔ان خیالات کا اظہار عوامی سماجی حلقوں مہر محمد ابرہیم،سیف اللہ ڈھلوں ، عطا محمد اورعلی شان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہو ں نے کہا پنجاب حکومت نے جب سے محکمہ مال کا ریکارڈ کمپیوٹر ائز کر نا شروع کیا اُس وقت سے ضلع بھر کے اے سی صاحبان نے بد نام زمانہ اور کرپٹ پٹواریوں کو پرُ کشش حلقوں میں تعینات کردیاہے ۔اور اس وقت صرف فرد لینے کا ریٹ 500روپے سے اُوپر تک ہے اسی طرح پہلے انتقال چڑھا نے میں خود ہی غلطی کرتے ہیں اور پھر اسے ٹھیک کروانے کیلئے ہزاروں روپے بٹور لئے جاتے ہیں۔ اسی طرح زبانی انتقال میں بھی پٹواری سے لیکر تحصیلدار تک اپنا اپنا حصہ بقدر جسہ وصول کر رہا ہے ۔صرف یہی نہیں رجسٹری برانچ اپنا بھتہ علیحدہ وصول کرتے نظر آتے ہیں یہ سارا سلسلہ عرضی نویس اور ڈائریکٹ بھی بڑی دیدہ دلیری سے جاری و ساری ہے ۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پٹواری کو ٹرانسفر کرنے کا قانونی اختیار اے سی کو ہے جن کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے کہ حلقہ میں کرپٹ اور بدنام پٹواری کیوں کام کررہے ہیں ۔انہوں نے ڈی سی او سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اور رشوت خور پٹواریوں سے عوام کی جان بخشی کروائی جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses