رانا ثنا اللہ اپنا سیٹی سکین کروائیں ان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں لگتا : محمد صدیق جان

بہاول پور (انویسٹین گیشن ٹیم ) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان محمد صدیق جان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لندن کا ٹیکسی ڈرائیور جعلی حکومت کا وزیر اطلاعات بن کر اپنی اوقات بھول گیا ہے۔رانا ثنا اللہ بھی اپنا سیٹی سکین کروائیں ان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں لگتا۔یہ جعلی لیڈر جعلی جمہوریت کی پیداوار ہیں۔انقلاب کے بعد قومی خزانے کو لوٹنے والے ان جعلی حکمرانوں کو عوام چوکوں اور چوراہوں پر لٹکا دیں گے۔شاہ سے شاہ کی وفادای کرنے والے سیاسی بونے اپنی اوقات دیکھ کر بات کیا کریں۔قیادت نے پرامن رہنے کا درس نہ دیا ہوتا تو اب تک ان سیاسی غلاموں کو نشانِ عبرت بنادیتے۔پاکستان عوامی تحریک کی ریلی سے گھبرانے والے ایک کروڑ نمازیوں کے ریلے کا انتظار کریں۔ پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں لاکھوں افراد دیکھ کرعوام دشمن جگت باز اور شعبدہ بازی کے شیر گیدڑ بن گئے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی مقبولیت سے بوکھلا کر حکومتی وزراء آمر کی گود بھول بیٹھے ہیں۔ ریلی میں شریک سکول کے طلباء نہیں عوام پاکستان شریک تھے ، رانا ثناء اللہ کا دماغ چل گیا ہے ۔ راناثناء اللہ اتفاق فونڈری کے ملازم ہیں ریلی دیکھ کر حواس کھو بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ر یلی میں لاہور کے لاکھوں افراد نے حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری عوام پاکستان کے لیڈر ہیں ، فونڈری کے ملازم نوشتہ ء دیوار پڑھ لیں ۔

0 comments

Write Down Your Responses