سلطنت عمان کی وزارت اوقاف و مذہبی اُمور کے نائب مفتی اعظم ڈاکٹر کہلان الخروسی سوموارکو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد خصوصی لیکچر دیں گے

فیصل آباد ( بیورو رپورٹ)ربیع الاول کے بابرکت اور پرفضلیت مہینے کی وساطت سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اقبال آڈیٹوریم میں سلطنت عمان کی وزارت اوقاف و مذہبی اُمور کے نائب مفتی اعظم ڈاکٹر کہلان الخروسی سوموار 20جنوری کو صبح 9بجے ’’اسلام میں پیشہ وارانہ امور کی اخلاقیات‘‘ پر خصوصی لیکچر دیں گے۔ شعبہ تعلقات عامہ و مطبوعات اور سینئر ٹیوٹرآفس کے اشتراک سے منعقدہ خصوصی لیکچر کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں کریں گے۔ ان کا لیکچر مختلف پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی موثرانجام دہی میں معاونت کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق اور معاملہ فہمی کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کرے گا۔

0 comments

Write Down Your Responses