شہر کے جمالیاتی حسن کو نکھارنے اور گرین بیلٹس کی تزئین و ترتیب کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے ، نور الامین مینگل

فیصل آباد (سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل)شہر کے جمالیاتی حسن کو نکھارنے کے منصوبوں کے تحت کلب روڈ کی گرین بیلٹس کی تزئین و ترتیب کے پائلٹ پراجیکٹ کو جلد مکمل کیا جائے ۔ یہ ہدایت ڈی سی او نور الامین مینگل نے شہر میں گرین بیلٹس اور پارکوں کی تزئین و آرائش اور جدید سائنسی انداز میں پلانٹیشن کے لئے منصوبہ سازی میں پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کی۔ ایم ڈی ( پی ایچ اے ) عاشق ڈوگر اور دیگر افسران کے علاوہ شعبہ ہارٹیکلچر زرعی یونیورسٹی کے ماہرین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ کینال روڈ کی اطراف میں گرین بیلٹس کی تیاری کے کام میں تیزی لائیں تاکہ آئندہ موسم بہار کے موقع پر تمام پودے سرسبز و شادابی سے خوبصورت منظر اور جمالیاتی رنگ دکھا سکیں ۔ انہوں نے کلب روڈ ‘ بلال روڈ ‘ مال روڈ ستیانہ روڈ کچہری روڈ اور دیگر شاہرات کی گرین بیلٹس کی تزئین و ترقی پر زور دیتے ہوئے ڈی گراؤنڈ پیپلزکالونی کی مزید خوشنمائی ‘ جھال خانوانہ برج کے نیچے دستیاب جگہ پر گرین بیلٹس کے قیام کے لئے ڈیزائنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس کو ہارٹیکلچر سائنس کے مطابق خوبصورت اور جازب نظر بنانے کے لئے منتخب کردہ 100 مقامات پر تیزی سے کام کیا جائے۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی ( پی ایچ اے ) نے شہر کی مختلف گرین بیلٹس پارکس اور چوکوں کی خوبصورتی کے منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses