نوازشریف نے جس راستے کاانتخاب کیاہے وہ راستہ روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔مشرف نے جوکل بویاتھاآج اسے کاٹناپڑیگا۔چوہدری ریاض ایڈووکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان(انوسٹی گیشن ٹیم)پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نوازشریف نے جس راستے کاانتخاب کیاہے وہ راستہ روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔مشرف نے جوکل بویاتھاآج اسے کاٹناپڑیگا۔آئین کاقاتل آج سزاسے کیوں ڈررہاہے۔عوام کومکے دکھانے والے کویہ بات زیب نہیں دیتی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے تومعاف کردیااب عدلیہ مشرف کافیصلہ کریگی۔انہوں نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف کی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے والے عناصرناکام ہونگے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے حالات مکمل طورپرسازگارہیں۔غیرملکی سرمایہ کارپاکستان آکرسرمایہ کاری کریں۔ان کاسرمایہ بالکل محفوظ ہوگا۔موجودہ حکومت کاروباردوست پالیسی پرگامزن ہے۔میاں محمدنوازشریف کااہم مشن ملک کواپنے پاؤں پرکھڑاکرناہے۔جب ملک کی معیشت مضبوط ہوگی توبیرون ممالک کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔میاں محمدنوازشریف کی یوتھ پالیسی کی شرائط میں نرمی نے ثابت کردیاہے کہ مسلم لیگ ن نوجوانوں کولون دیکرانکوروزگارکے مواقع میسرکررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام بینک افسران نوجوانوں کیساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔اورنوجوانوں کاملکی معیشت کومضبوط کرنے کیلئے اہم کردارہوگا۔

0 comments

Write Down Your Responses