جئے سند ھ قومی محاذ میرپورخاص کی جانب سے پ پ پ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاھ کی جانب سے قومپرست جماعتوں کے خلاف نا زیب الفاظ استعمال کرنے پر احتجاجی ریلی

میرپورخاص ( بیورورپورٹ) جئے سند ھ قومی محاذ میرپورخاص کی جانب سے پ پ پ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاھ کی جانب سے قومپرست جماعتوں کے خلاف نا زیب الفاظ استعمال کرنے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھاکر کر نعریبازی کی اور حیدراباد روڈ اسٹیٹ لائف انشورنس بلڈنگ روڈ پر دھرنا دیا ۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جسقم رھنماء مصطفی کوری، جام منور سموں ، علم الدین منگریو ، یاسین ، یامین اور دیگر نے کہا جی ایم سید کے فکر اور فلسفہ پوری سندھ تک پھیل چکا ہے اور اب خورشید شاھ جیسے استعمال شدہ افراد کی کوئی بھی اھمیت نہی ہے اور وہ اھمیت بنانے کے لئے قومی کارکنان اور لیڈران کے خلاف نازیب الفاظ استعما کر رہے ہیں ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses