نادرا بورڈ میں معروف شخصیات کو شامل کرلیا گیا

اسلام آ باد(انویسٹی گیشن ٹیم) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے نادرا چیرمین طارق ملک کو استعفی دینے پر مجبور نہیں کیا جب کہ نئے چیرمین کا انتخاب شفاف طریقے سے کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ نادرا بورڈ میں معروف شخصیات کو شامل کرلیا گیا ہے اور نئے چیرمین نادرا کا تقرر شفاف انداز میں کیا جائے گا، سابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے کسی بھی دباؤ کے بغیر استعفی دیا، یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت نے طارق ملک کو استعفی دینے پر مجبور کیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت تمام اداروں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق چیرمین نادرا طارق ملک نے 10 جنوری کو اپنا استعفی وزیراعظم نوازشریف کو بھجوا دیا تھا جسے منظور کرلیا گیا جبکہ اس سے قبل 2 دسمبر کو حکومت نے کسی بھی پیشگی نوٹس کے بغیر طارق ملک کو برطرف کر دیا تھا لیکن اگلے ہی روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تھا۔

0 comments

Write Down Your Responses