پرویزمشرف کو 15لاکھ پائونڈارسال کردیے جائیں گے

اسلام آ باد(انویسٹی گیشن ٹیم) سابق صدر پرویزمشرف کو بیرونی دوستوں نے غداری مقدمے کے اخراجات میں معاشی اورسیاسی مددکرنے کی پیشکش کی ہے اورکہا ہے کہ وہ اپنالندن میں واقع فلیٹ فروخت نہ کریں۔
سابق صدر پرویزمشرف کوبھجوائے گئے خط میں پرویزمشرف کوبھرپور مدداور حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ خط لندن میں موجود پرویز مشرف کے دوستوں نے ارسال کیاہے جس میں پرویزمشرف سے کہاگیا ہے کہ فوری طورپر پرویزمشرف کو 15لاکھ پائونڈارسال کردیے جائیں گے۔ باقی معاملات میں بھی پیشرفت جاری ہے۔ جلدبرطانوی وزیراعظم سے بھی ملاقات کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ پاکستان پرسیاسی دبائوڈال کر پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کورکوائیں۔

0 comments

Write Down Your Responses