ایکسپریس نیوز کی وین پر حملہ کے خلاف ایوان صحافت میرپورخاص کی جانب سے احتجاجی ریلی

میرپورخاص (ایم وی این نیوز بیورو رپورٹ) کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ کرکے تین ملازمیں کو شہید کرنے کے خلاف ایوان صحافت میرپورخاص کی جانب سے احتجاجی ریلی ایوان صآافت سے اسٹیشن چوک تک نکالی گئی؂، ریلی کی قیادت ایوان صحافت میرپورخاص کے صدر ھاشم شر نے کی۔ ریلی میں ایوان صحافت کے عہدیداران وہ اراکین ملک ریاض الدین، مختیار کیریو، کاشف غوری، نور نبی چانڈیو، مختیار کیریو، شاھ بیگ مگسی، محمد عارف، غنی میمن بشیر احمد ریاض احمد، عبدالرشید چانڈیو ، سینئر صحافی عبدالنا صر اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایوان صحاف صحافت میرپورخاص کے صدر ھاشم شر، جرنل سیکریٹری، ملک عبدالرزاق، ملک ریاض الدین، کاشف غوری، افتخار احمد، عبدالناصر، غنی میمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ اور تین نہتے ملازمین کی شہادت سمیت سندھ سمیت ملک بھر کے صحافیوں کی المناک شہادت اور دھشتگردوں کی عدم گرفتار پر شدید رد عمل ظاہر کیا اور دھشتگروں کی فوری گرفتاری سمیت صحافیوں کو تحفظ کا مطالبہ کیا۔

0 comments

Write Down Your Responses