سندھ کے مختلف شہروں میں ہونے والی ہڑتال کو میرپورخاص ڈویزن میں پزیرائی نہیں ملی

میرپورخاص (ایم وی این نیوز بیورورپورٹ) جئے سندھ متحدہ محاذ کی اپیل پر سندھ کے مختلف شہروں میں ہونے والی ہڑتال کو میرپورخاص ڈویزن میں پزیرائی نہیں ملی ہے۔ جبکہ ہڑتال کو کامیا ب بنانے کے لئے گزرشتہ رات کو دیر سے چاندنی چوک روڈ پر ایک پٹھان کی چائے کی ہوٹل پر کریکر نا معلوم افراد کی جانب سے پھینکا گیا جس کے نتیجے میں نقیب اللہ پٹھان جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ میرپورخاص شہر سمیت میرپورخاص ڈویزن کی تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرز ا ور چاروں اضلاع میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور تھرپارکر میں کہیں بھی ہڑتال نہیں ہوئی ہے۔ ہڑتال کی کال پر میرپورخاص ڈویزن میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی سکیورٹی لگادی گئی اور قوم پرست کارکنان کے گھروں پر گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے۔ ایس ایچ سٹ لائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن آدم خان ابڑو نے کریکر پھنکنے کے الزام میں مہران لغاری نامی شخص کو حراست میں لے لیا ۔ دوسری جانب میرپورخاص ڈویزن میں ہڑتال ناکام بنانے پر شہریوں اور کاروباری افراد نے پولیس اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراھا ہے

0 comments

Write Down Your Responses