اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ہی نجات ہے

ڈسکہ(نمائندہ خصوصی)اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں ہی نجات ہے آج کانوجوان اسے سنت نبی ﷺ سے دور کامیابی تلاش کرتا ہے حالانکہ کامیابی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے حکموں میں ہے تمام مسلمان نوجوانوں کو چاہئیے کہ سنت مصطفی ﷺ کواپنے اوپر لازم کرلیں اور اپنی زندگی کو اللہ کے حکموں اور نبی پاک ﷺ کے بتائے ہو ئے طریقوں پر گذاریں تاکہ ان کی دنیا اور آخرت میں نجات ہو سکے ان خیالات کا اظہار اظہار متکلم اسلام حضرت مولانا الیاس گھمن نے ڈسکہ کے دورہ کے موقع پر ختم نبوت ﷺ یوتھ فورس کے دفتر میں یوتھ فورس کے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر قاری محمد یامین ندیم ،فاتح قادیانیت پروفیسر غلام مرتضی ،مولانا عبداللہ شہزاد،مولانا عبدالمنان نقشبندی ،حکیم محمد افضل بہگل سرپرست اعلی جمعیت علماء اسلام ڈسکہ،قاری احسان احمد الحسینی ،محمد محسن نقوی ،محمد عدیل ،یاسر علی مصطفائی ،محمد فیصل معاویہ ،عبدالرؤف ،محمد سلیمان ،رانا محمد بلال ،شیخ محمد فاروق ،شیخ محمد عبداللہ ،محمد نبیل بٹ ،محمد خالد ،محمد کاشف ایاز ،ڈاکٹر محمد ندیم ،محمد عظیم ،پروفیسر عبیداللہ ،محمد عدنان بھٹی کے علاوہ کثیر تعداد مین یوتھ فورس کے کارکنا ن موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ نبی پاک ﷺ کی اس دنیا میں آمد کی خوشی منانے کے ساتھ ساتھ ان کی سنتوں پر پورا عمل کریں اور آپ ﷺ کے طریقے اپنانے میں ہی نجات ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses