معیشت کی بہتری کیلئے وزیراعظم یوتھ لون بزنس سکیم کاآغازکیاگیا۔ملک کے بیروزگارنوجوانوں کو لون دیکرباروزگاربناناچاہتے ہیں۔(ماروی میمن)

ڈیر ہ اسماعیل خان(سیدتوقیر زیدی سے)وزیراعظم یوتھ لون بزنس سکیم کی مرکزی کوآرڈینیٹراوررکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے کہاہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے یوتھ لون سکیم کاآغازکیاگیاہے۔میاں محمدنوازشریف ملک کے بیروزگارنوجوانوں کوبیس لاکھ روپے تک لون دیکرباروزگاربناناچاہتے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرریحان ملک ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر لیگی عہدیداران وکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی نائب صدرراجہ اخترعلی‘ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض ایڈووکیٹ‘سابق امیدوارصوبائی اسمبلی قیضارخان میانخیل‘ڈاکٹرعبداللہ ظفری‘ڈویژنل جنرل سیکرٹری خرم ذیشان سمیت دیگرموجودتھے۔ماروی میمن نے کہاکہ اس سکیم میں پارٹی کارکنوں کیلئے کوئی کوٹہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے نوجوان اس ملک کی رعایاہیں۔کوئی ملک‘قوم اورنسل کاامتیازنہیں برتاجائیگا۔بلکہ کوئی بھی نوجوان کسی بھی پارٹی سے تعلق رکھتاہووہ لون کیلئے درخواست جمع کراسکتاہے اوریہ لوگ میرٹ کی بنیادپرہی دیاجائیگا۔وزیراعظم نے اس قرضہ سکیم کے شرائط میں مزیدآسانیاں پیداکردی ہیں۔جسکی وجہ سے بینکوں میں جمع ہونیوالے فارموں کی تعدادمیں اضافہ ہورہاہے۔

0 comments

Write Down Your Responses