نار ا کینال سرکل لیبر یونین میرپورخاص کی جانب سے سالانہ کنوینشن نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپورخاص میں منعقد

میرپورخاص ( بیورورپورٹ) نار ا کینال سرکل لیبر یونین میرپورخاص کی جانب سے سالانہ کنوینشن نارا کینال ایریا واٹر بورڈ میرپورخاص میں منعقد ہوا ۔ کنوینشن میں سیکڑو ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے نارا کینال سرکل لیبر یونین میرپورخاص کے صدر مبارک چانڈیو، چیئرمن شرف الدین شر، جوائنٹ سیکریٹری حید بخش گجو ، حاجی خان کھوسو، غلام نبی جمالی، علی محمد ، عبدالحکیم، حاکم علی کھوسو اور دیگر نے ختاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نار ا کینال سرکل میں ایک جعلی یونین قائم کرکے انتطامۂ چھوٹے ملازمین کے ساتھ سازش کر رہی ہے اور ایریگیشن افسران انکی پشت پناھی کر رہے ہیں اور 64 ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا گیا جن کو انکی جدوجہد سے بحال کرایا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ افسران کی بنائی ہوئی سازشی یونین کی حرکات کا بائکات کرنا ہے ۔ نار ا کینال سرکل لیبر یونین کے عہدیداران نے اپنے خطاب میں ایریگیشن کے چھوٹے ملازمین کو متحد ہونے کا مطالبہ کیا ہے

0 comments

Write Down Your Responses