کالی قرار دینے والی افروز بیگم تحفظ کے لئے کراچی دار لعمان پہنچ گئی

میہڑ ( ایم وی این نیوز منظورعلی جویو) میہڑ کے نواحی گاؤں گنجا کی رہائشی 2بچوں کی ماں افروز جھتیال کا برادری کے سردار فیصلے میں کالی قرار دینے کے بعد افروز بیگم تحفظ کے لئے کراچی دارلعمان پہنچ گئی ہے میہڑ پریس کلب میں کارو قرار دینے والی افروز کی بہن بشیران جھتیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سردار منور جھتیال کی طرف سے کئی ہوئے فصلے میں میری بہن افوز جھتیال کو بلا جواز کے کالی قرار دیا گیا ہے اور اس کو قتل کرنے کی کوشش کئی جارہے ہے جس کہ باعث افروز کراچی دارلعمان میں پہنچ کر تحفظ کا مطالبہ کیا ہے بشیران جھتیال نے کہاکہ سردار منور جھتیال جو فیصلہ کیا تھا وہ غلط ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے میری بہن کی 12سال پہلے اطہر جھتیال سے شادی ہوئی تھی جس میں ھم نے 10لاکھ رپئے سے زیادہ کے سونے کہ زیورات اپنے بہن افروز کو جھیز میں دیئے تھے اس کے شوہر نے وہ زیورات فروخت کر کے میہڑ شہر میں اپنا مکان لیا جو اس نے اپنی بہن کے نام کیا اور میری بہن کے شوہر نے اس کو طلاق دیدی ہے او اس کو قتل کرنے کی سازش کی جارہے ہے ھم انسانی حقوق نے تنظیم اور اعلیٰ حکام سے کرتے ہیں کہ ہمیں تحفظ دیا جائے 

0 comments

Write Down Your Responses