دارالحکومت کابل کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو فضائیہ کی ایک بس کے قریب اڑا لیا

کابل(انویسٹی گیشن ٹیم) افغان فضائیہ کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک خاتون راہ گیر سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
 افغان وزارتِ دفاع کے ترجمان نے  بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو فضائیہ کی ایک بس کے قریب اڑا لیا جس کے نتیجے میں فضائیہ کے دو اہلکار اور ایک خاتون راہ گیر سمیت دو عام شہری ہلاک  جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ کابل میں طالبان کے حملوں میں شدت آگئی ہے اور بس پر خودکش حملہ ایک ہفتے کے دوران تیسری بڑی کارروائی ہے جبکہ18 جنوری کو بھی کابل ہی کے ایک ہوٹل پر خودکش حملے اور فائرنگ سے 13 غیر ملکیوں سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

0 comments

Write Down Your Responses