جمعیت علماء اسلام(ف) کی حاصل پور میں رکنیت سازی مہم کا آغاز

حاصل پور(زبیر ملک ڈپٹی انچارج انویسٹی گیشن ) جمعیت علماء اسلام(ف) کی حاصل پور میں رکنیت سازی مہم کا آغازاس موقع پرجمعیت کے عہدیداران عبدالباری گل, نوید کاہلوں،مولانا شبیر احمد عثمانی ،مفتی طلحہ زبیر گل اور ممبران کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔ اِس موقع پر جمعیت کے مرکز ی رہنما مفتی کفائت اللہ کی حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقیدکہا کہ حکو مت طالبان کے خلاف جاری آپریشن فوری بند کرکے مذاکرات کرے۔امریکہ ایران بڑھتے ہوئے تعلقات نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے تباہ کن ہونگے۔امریکہ ایران گٹھ جوڑ سے پاکستان میں پھر سے شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازش ہو رہی ہے۔حکومت پا لیسیوں پر غور کرے۔یوتھ لون سکیم پر سے سود ختم کیا جائے یہ اللہ کے احکا مات کے خلاف ہے۔سانحہ پنڈی پرپنجاب حکومت کی بے حسی قابل افسوس ہے ۔تفصیل کے مطابق حاصل پور میں رکنیت سازی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے حکومتی پالیسوں پر کڑی تنقید کی اُنہوں نے کہا کہ امریکہ ایرن بڑھتے ہوئے تعلقات اور سعودی عرب سے بڑھتے فاصلے پاکستان میں پھر سے شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازش کی جا رہی ہے۔جس سے پوراخطہ متاثر ہوگا۔یوم عاشورہ پر سانحہ پنڈی پر حکومت پنجاب کی بے حسی افسوسناک ہے۔سانحہ پنڈی پر جلوس کا پرمٹ کیوں نہ منسوخ ہوا حالانکہ پرمٹ ہولڈر پورے جلوس کا ضامن ہوتا ہے اِسے واقعات پر پرمٹ منسوخ ہو جاتا ہے۔پنجاب حکومت اقلیت کو خوش کرنے ک لئے اکثریت کو ناراض کر رہی ہے جو کسی طرح بھی قابل ستائش نہیں ہے۔چہلم کے جلوس کو فوج کی حفاظت میں پھر اُسی راستے سے گزار کر شہیدوں کے خون کو پاؤں تلے روندا گیا۔اِس موقع پر اُنہوں نے نوجوانوں کے لئے قرضے کی سکیم کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سے سود بالکُل ختم کیا جائے کیوں کہ اللہ نے سود حرام قرار دیا ہے۔حکومت دیگر ذرائع سے وسائل پیدا کر سکتی ہے۔فی فارم پہ جو 100 روپے وصول کر رہی ہے اِس سے حاصل شدہ رقم کو عوام کے سامنے لایا جائے۔عوام کے جذبات کا اِحترام کیا جائے عوام امن چاہتی ہے۔طالبان مسلمان اور پاکستانی ہیں پاک فوج بھی مسلمان ہیں۔ہمیں اِس جنگ کو ختم کرنا ہوگا۔نیٹوسپلائی بند ہونی چاہئے اور ڈرون حملے رُکنے چاہیءں۔ہم طالبان سے کامیاب مذاکرات کروانے کے لئے حکومت کوہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے تاکہ خیبرپختونخواہ اور پاکستان کو پھر سے پُرامن بنایا جائے۔

0 comments

Write Down Your Responses