بھارتی خاتون سفارت کار کی درخواست ملتوی کرتے ہوئے انہیں 13 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

نیویارک(انویسٹی گیشن ٹیم) امریکا کی وفاقی عدالت نے ویزا دستاویزات میں جعلسازی کے مقدمے میں مزید مہلت کے لئے بھارتی خاتون سفارت کار کی درخواست ملتوی کرتے ہوئے انہیں 13 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ 
نیویارک میں وفاقی عدالت کی جج سارا نٹبرن نے بھارتی قونصل خانے کی اہلکار دیویانی كھوبراگڑے کے خلاف اپنی نوکرانی کے لئے ویزا کے حصول کے لئے مبینہ فراڈ کے مقدمے کی سماعت کی، اس دوران دیوانی کے وکیل نے کیس کی سماعت کے لئے مزید مہلت مانگنے کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقدمے کی سماعت ملتوی نہیں کی جائے گی، دیويانی كھوبراگڑے کو ہر صورت 13 جنوری کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دیویانی كھوبراگڑے کو ان کی ملازمہ کی جانب سے شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ وہ اپنی گھریلو ملازمہ کو قانون کے مطابق اجرت ادا نہیں کر رہی تھیں اور انہیں ملنے والا معاوضہ امریکا میں کم سے کم تنخواہ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اس معاملے پر بھارت اورامریکا کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور گزشتہ روز بھارتی حکومت نے امریکی سفارت خانے کو اپنی تمام تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کا بھی حکم دیا

0 comments

Write Down Your Responses