نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کائنات کے لئے بہت بڑی سعادت ہے

ڈسکہ( ایم وی این نیوز نمائندہ خصوصی)نبی پاک ﷺ کی آمد کائنات کے لئے بہت بڑی سعادت ہے آمد رسول ﷺ پر قوم متحد ہو جائے رسول کریم ﷺ دنیا کائنات کی وہ عظیم ہستی ہین جن کے ماتھے کی روشنی سے دنیا منور ہو ئی ربیع الاول کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی دی جائے ربیع الاول کے جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی وہ دل جہنمی ہے جس کے دل میں قلب رسول ﷺ کی خوشبو نہیں ذکر خدا اور ذکر خدا اور ذکر مصطفی ﷺ دونوں دلوں کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہیں شہریوں کی جانب سے گلی کوچوں اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجانے کا عمل شروع ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران کچہری روڈ ڈسکہ حاجی احمد خاں مغل ،سماجی رہنما شیخ ضیاء اللہ ،صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پرویز عالم بٹ ،صدر صرافہ ایسوسی ایشن رانا شبیر احمد ،ذیشان انصاری اورحسن علی طاہر نے مشترکہ بیان میں کیا ۔

0 comments

Write Down Your Responses