ہندو تاجر کو دھمکیاں ملنے کے خلاف سیاسی سماجی شہری کا احتجاجی مظاھرہ

میہڑ ( ایم وی این نیوز منظورعلی جویو)میہڑ شہر کے مشہور ہندو تاجر اور سابق کاؤنسلر نانک رام کو دھمکیان ملنے کے خلاف سیاسی سماجی شہری اتحاد قوم پرست تنظیموں اور ھندوں برادری کی جانب سے سیکڑوں افراد نے رائیس مل ایسوسئیشن کے صدر نیاز برڑوشہری اتحاد کے صدر عبدالستار چنہ ریاض چانڈیو اور دیگر کی قیادت میں ہاتھوں میں پلیکارڈ اور بیئنر اٹھا کر احتجاجی مظاھرہ کیا اور گھنٹہ گھر چوک پر دھرنا دیا اس موقع پر نانک رام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندہ سے بے دخل کرنے کی کوشش کئی جارہی ہے ہمیں بروھی برادری کی جانب سے جس میں اورنگزیب بروھی اور دیگر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیان دے رہے ہیں جبکہ ھمارا فصیلا رائیس مل کے سابق چئرمین حیدر بخش جتوئی نے کیا تھا جو مجھے قبول ہے مگر اورنگزیب بروھی مجھے بلا جواز تک کر کے ڈیڈ کرورڑ رپئے مانک رہا ہے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے نانک رام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے میری اور میرے بچوں کی زندگی کو بروھی برادری کے ان افراد سے خطرہ ہے اس موقع پر عبدالستار چنہ ،ریاض چانڈیو، نیاز بھٹی،نور احمد چھٹو، اور دیگر نے بھی مظاھرین کو خطاب کیا. 

0 comments

Write Down Your Responses