ہارون آباد سے کپاس سمیت چھینا ہوا ٹرالر فیصل آباد پولیس نے مقا بلے کے بعد پکر کرلیا،ڈاکو زخمی حالت میں 2کاشنکو فوں سمیت گرفتار

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) ٹرالر نمبر 9875/جس پر ہارون آباد سے فیصل آبادکیلئے ساٹھ لاکھ مالیتی کپاس چوہدری ظہیر ناگرہ کیلئے لدی ہوئی تھی مسلح ڈاکو وں نے علاقہ نور شاہ ساہیوال کے قریب چھین کر فرار ہو گئے جسکی بذریعہ ٹریکر مانیٹرنگ کی گئی چھینا ہوا جب بحد رقبہ نمبر 279رب روڑی نزد ڈینگہ پھاٹک روشن والا بائی پاس کے قریب پہنچا تو پٹرولنگ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ظہیرالحسن،غلام مرت،عتیق الرحمان ،محمد افضل اور ایس ایچ او ڈجکوٹ انسپکٹر محمد اختر ،فرید احمد ،زاہد حسین ،محمد اصغر ،محمد یونس،کانسٹیبلان نے ٹرالہ کو روکنے کی کوشش کی جس پر ٹرالر پر موجو د ڈاکووں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیار ی کے تحت جوابی فائرنگ کی جس سے ڈاکو مضروب ہو گیاجس کا نام بعد دریافت امانت ولد شہر دین جٹ سکنہ میا ں چنوں معلوم ہوا ہے کو گرفتار کر کے اس سے کلاشنکوف برآمد کر لی جس نے بتلایاکہ ٹرالہ پرموجود روئی کو چک نمبر 205رب مالوآنہ میں اارشدجٹ کے بیٹے عمران کے ڈیرے پر رکھا ہے جس پرایس ایچ او ڈجکوٹ نے ریڈکر کے چھینی ہوئی روئی مالیتی ساٹھ لاکھ روپے برآمد کر لی ۔اورڈاکووں کا ساتھی بھی جس کا نام بعد میں ندیم ولد ہونس قوم آرائیں سکنہ 61رب مہاراں معلوم ہوا ہے ۔معہ اسلحہ کلاشنکوف برآمد کر لیا ۔مضروب ڈاکو امانت کو سول ہسپتال داخل کروادیا گیاہے۔سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر حیدر اشرف نے ایس ایچ او ڈجکوٹ کو ہدائت کی ہے کہ تفتیش کے تمام پہلو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمان سے انٹیروگیشن عمل میں لائی جائے ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses