گومل زام ڈیم کواپریشنل کرنے کیلئے واپڈاکے اعلیٰ افسران ڈیم پہنچ گئے۔یوایس ایڈحکام نے 30مارچ تک گومل زام ڈیم سے نہروں کوفوری طورپرچالوکرنیکی پاکستانی حکام کوبھی ہدایت کردی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان(سید توقیر زیدی سے)گومل زام ڈیم کواپریشنل کرنے کیلئے واپڈاکے اعلیٰ افسران ڈیم پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک کی ہزاروں ایکڑبنجراراضی کوسیراب کرنے کیلئے جنوبی وزیرستان میں کھجوری کچھ کے مقام پرگومل زام ڈیم تعمیرکیاگیاہے۔اوراسکے ساتھ ہی پاورہاؤس بھی بنایاگیاہے۔ان کووقتاًفوقتاًچالوبھی کیاجاتاہے ۔چینی حکام نے اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے رابطہ کیاکہ وہ گومل زام ڈیم کواپریشنل کرکے انتظام سنبھال لیں۔اس سلسلے میں جی ایم ہائیڈرل‘چیف انجینئرہائیڈرل‘چیف انجینئرگومل زام سمیت واپڈاکے مزیداعلیٰ افسران نے گومل زام ڈیم سائیڈکادورہ کیا اورپاورہاؤس کابھی معائنہ کیا۔جبکہ یوایس ایڈحکام نے 30مارچ تک گومل زام ڈیم سے نہروں کوفوری طورپرچالوکرنیکی پاکستانی حکام کوبھی ہدایت کردی ہے۔

0 comments

Write Down Your Responses