ایکسپریس نیو ز کے شُہداء کو ایصال ثواب کے لیے،فیصل آباد پر یس کلب میں محفل میلاد ،و فاتحہ خوانی کی گئی

فیصل آباد( سلیم شاہ ،چیف انوسٹی گیشن سیل ) ایکسپریس نیو ز کی گا ڑی پر دہشت گردوں کی فا ئر نگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ایکسپر یس نیوز کراچی کے تین ایمپلا ئز محمد وقاص، محمد اشرف،محمد خالد کے درجات اور ایصال ثواب کے لیے فیصل آباد پر یس کلب میں صدر نصیر احمد چیمہ سیکر ٹر ی جی اے تنویرکی سر براہی میں قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی فاتحہ خوانی کی بابر کت تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی شیخ اعجازاحمد، تحریک انصاف فیصل آباد کے سابق ٹکٹ ہولڈر نجم الحسن طوطا پہلوان، ملک عبدالقیوم اعوان سمیت پریس کلب کے عہدے داران اور ممبران سمیت سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں میلاد شریف کی محفل سجاتے ہوئے معروف نعت خواں محمدذیشان، حکیم عظیم نوشاہی اور معروف گلوکار و ثناء خواں عباد علی نے گلہائے عقیدت بکھیرتے ہوئے شانِ رسالت میں قصیدے اور نعت خوانی کی۔ بعدازاں حاضرین میں لنگر تقسیم کیاگیا

0 comments

Write Down Your Responses