جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے ایوان صحافت میرپورخاص میں شان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس کا انتعقاد

میرپورخاص (بیورورپورٹ) جشن عید میلادالنبیﷺ کی نسبت سے ایوان صحافت میرپورخاص میں شان مصطفیﷺ کانفرنس کا انتعقاد کیا کانفرنس میں رسول کریم ﷺ کی زندگی مبارکہ پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی تقریب میں مہمان خصو صی معروف مذھبی رھنماء جمیعت علماء پاکستان سندھ کے نائب صدر مفتی شریف سعیدی تھے ۔ اس موقع پر رسول کریم ﷺ کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بعد ازاں نبی آخر زماں ﷺ کی شان اقدس میں درود و سلام پیش کیا گیا۔ تقریب میں ایوان صحافت میرپورخاص کے عہدیداران وہ میمبران، صدر ایوان صحافت میرپورخاص ھاشم شر اور دیگر عہدیداران وہ اراکین ملک عبدالرزاق، مختیار کیریو، ھالار لغاری، بشیر احمد، ملک ریاض الدین ، نور بنی چانڈیو، محمد انور شیخ، شاھ بیگ مگسی، افتخار احمد ا ور دیگر نے شرکت کی ۔ 

0 comments

Write Down Your Responses