ملک بھر کی طرح حاصل پور میں بھی جشن عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم پو رے مذہبی عقیدت و احترام اور جوش جذبے سے منایا گیا

حاصل پور(سہیل باجوہ ڈپٹی سٹی انچارج انویسٹی گیشن سیل) حاصل پور میں جشن عید میلاد نبی کا مرکزی جلوس کی قیادت جناب ایم پی اے محمد افضل گل چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی زراعت اور ان کے ساتھ انجمن تاجران محمد ناصر کوچی اور تمام مرکزی صدورکی زیر نگرانی میں جلوس نکالا گیا جس کا اختتام چوک فوارا میں ہو ا ہر طرف عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم پوری عقیدت و حترام کے ساتھ درود سلام صدائیں فضاں میں گونج رہی تھی جلوس میں ہر طبقہ کے لوگ جن میں بچے بزرگ اور سٹوڈنٹ کی بڑی تعداد شامل تھی ہر کسی نے ہاتھوں میں جھنڈے بینرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت کے نعرے درج تھے چوک فوارا میں علماء کرام نے جلوس سے خطاب کیا، بہاول پور چوک میں دودھ کی سبیلیں لگائی اور انجمن طلباء اسلام کے کارکنوں نے لنگرہ تقسیم کیا ، جبکہ چھ بجے شام کو جلوس مرکزی امام بارگاہ سا نکالاگیا ،سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے تھے

0 comments

Write Down Your Responses