ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی جشن عید میلاد نبی صلی اللہ علیہ وسلم پو رے مذہبی عقیدت و احترام اور جوش جذبے سے منایا جا رہا ہے

ڈ یرہ غازیخان (جنید ملک ڈسڑکٹ انچارج انویسٹی گیشن سیل)ڈیرہ غازیخان میں جشن عید میلاد نبی کا مرکزی جلوس مرکزی جامع مسجد بلاک تین سے شروع ہو ا اور اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا ٹھیک چار بجے پاکستانی چوک میں اختتام پزیر ہو گاعاشقان رسولﷺ پوری عقیدت و حترام کے ساتھ درود سلام صدائیں فضاں میں گونج رہی ہیں جلوس میں نوجواں بزرگ خواتین اور بچون کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ہر کسی نے ہاتھوں میں جھنڈے بینرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر حضر محمد ﷺ سے عقیدت کے نعرے درج تھے جلوس کے راستوں میں دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں جب جلوس مرکزی امام بارگاہ حیدریہ کے قریب پہنچا تو شیعہ علماء کونسل کی طرف سے جلوس کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور جلوس کا پُر تپاک استقبال کیا گیا اورشیعہ سنی بھائی بھائی کے نعرے لگائے گئے اُس اس بات کا عزم کیا گیا کہ ملک کو دہشت گردی سے بچانے کے لیئے ہم ایک ہو کر چلیں گے اس دوران سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کئے گئے تھے

0 comments

Write Down Your Responses